یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْ- پارہ 5 ۔ سورہ نساء ۔ آیت 29
اے ایمان والو! باطل طریقے سے آپس میں ایک دوسرے کے مال نہ کھاؤ البتہ جو مال تمہیں آپسی رضا مندی کے ساتھ حاصل ہو۔۔
قرآن کریم میں جہاں بھی پیسے کمانے کا ذکر ہے وہ تجارت کے ذریعے ہے ۔ لیکن افسوس کہ آج مسلمانوں کی اکثریت ملازمت کو پسند کرتی ہے۔ تجارت میں برکت ہے، ملازمت میں نہیں ۔ ملازمت میں غلامیت ہے، اور اسلام صرف اللہ کی غلامیت کو پسند کرتا ہے، اس لئے ہمیں تجارت کو ترجیح دینا چاہئے۔۔۔
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
ایک بہترین بزنس
اگر آپ واقعی بزنس کرنا چاہتے ہیں تو اس مضمون کیلئے صرف دو منٹ نکالئے۔۔۔
آج دنیا کے اندر ۹۰ پرسینڈ لوگ بھگ مری کے شکار ہیں۔ اور معاشی حالات نے ان کی ہستی مسکراتی زندگی کو ما تم میں تبدیل کردیا ہے۔ آج ہم میں سے ہر شخص تجارت کرکے اپنی اور اپنے بال بچوں کی زندگی کو خوشیوں سے بھرنا چاہتا ہے ۔ لیکن ہم میں سے 70 پر سینڈ وہ لوگ ہیں جو صبح سے شام تک سوچتے رہ تے ہیں کہ وہ کون سا بزنس کرے !ان کے پاس وقت ہے، وہ جس کام کو کرتے ہیں پورا کرکے ہی چھوڑ تے ہیں ، مگر کوئی رہنمائی کرنے والا نہیں ہے۔ آج میں آپ کے سامنے ایسے بزنس کا تذکرہ کرونگا جو آپ کی پریشانی کو خوشیوں میں تبدیل کر سکتا ہے۔
اپنے حالات کا ذمہ دار انسان خود ہوتا ہے، معاشی پریشانی ہو یا گھر میں کوئی تکلیف اس کے لئے خود ہی بھاگ دوڑ کرنی پڑتی ہے، کوئی پریشانی آجائے تو تعزیت کرنے والے بہت ہوتے ہیں مگر تعاون کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔۔۔
مندرجہ ذیل میں ایسے بزنس کا تذکرہ کیا جارہا ہے ۔ جسکو مختصر انویسٹمینٹ سے شروع کیا جا سکتا ہے اور بہت زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے ۔۔۔
Soda shop
آپ نے اس فوٹو سے بزنس کا اندازہ لگا لیا ہوگا!!!
اس مشین کی قیمت ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کے درمیان ہوتی ہے۔ یہ بزنس ایسا ہے جس کی ہر جگہ ڈمانڈ ہے، جو ہر جگہ چلے گا، گاؤں ہو یا شہر، اس مشین کو چھوٹی سی چھوٹی جگہ میں کہیں بھی لگایا جا سکتا ہے۔ جیسے بس اسٹوپ، ریلوے اسٹیشن،اسکول کے پاس، شوپنگ ہال ، اور کسی بھی چوراہے پر، یہ بزنس ایسا ہے، جو ہر جگہ چلتا ہے۔
اس بزنس کو آپ خود بھی کرسکتے ہو !! اگر آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو آپ کسی کو بھی بٹھا سکتے ہیں ،اس مشین میں ایک میٹر ہوتا ہے جو آپ کو ساری ڈٹیل بتا دیگا کہ کون سا کتنا سیل ہوا ہے ۔۔۔
پر گلاس اس کا خرچ صرف 2 روپے ہے۔ اور ایک گلاس 10 روپے سے زیادہ میں بیچا جاتا ہے، الگ الگ شہروں میں الگ الگ قیمت ہوتی ہے۔ اگر کم سے کم پچاس کسٹومر آپ کی دکان پر آتے ہیں تو 10 روپے کے حساب سے ایک دن کے 500 پانچ سو روپے ہوتے ہیں، اور مہینے کے 15000 پندرہ ہزار ہوتے ہیں ۔ اگر دکان ایسی جگہ میں ہوئی جہاں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں ، اور لوگوں کا مجمع رہتا ہے۔ تو دن کے پندرہ سو دو ہزار کی آمدنی آرام سے ہو سکتی ہے۔
3 Comments
Bhut Achcha
ReplyDeleteYe biznis ida Achcha He
آپ کے مضمون لکھنےکا انازہی جداہے . مجھے بہت پسند ہے
ReplyDeleteآپ کی محنت کامیاب ہوگی
Aur kon kon sr products Hain aap ke pas
ReplyDeleteآپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇