اچھا انسان کیسے بنیں

                بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم​

   

        کیا آپ جانتے ہیں کہ ہزاروں کچھوے سمندر کے کنارے کیوں آتے ہیں ؟ 

   ایک وقت سمندر کے کنارے ہزاروں کچھوے آتے ہیں ، اور سمندر کے کنارے گھر  بناتے ہیں، اور انڈا دیکر واپس چلے جاتے ہیں ۔ اور ایک مہینے کے بعد انڈے سے بچے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ لیکن ان بچوں کو نہیں معلوم کہاں جانا ہے اور کیا کرنا ہے،آخر میں وہ بچے چاند کی روشنی کو فالو کرتے ہیں اور منزل تک پہونچ جاتے ہیں ۔ لیکن ہمارے اس دور میں سمندر کے کنارے بہت سارے ہوٹل اوردکانیں بن چکیں ہیں ، جس کی وجہ یہ بچے چاند کی روشنی کو چھوڑ کر ، ہوٹل کی روشنی کی جانب بڑھنے لگتے ہیں اور سمندر سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں کیونکہ یہ چاند اور ہوٹل کی روشنی میں فرق کرنا نہیں جانتے ، اس لئے وہ راستہ بھٹک جاتے ہیں اور کبھی منزل تک نہیں پہونچ پاتے  ۔۔۔۔ 

   اور بہت سارے انسانوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ ہم اپنی زندگی میں صحیح راستوں کو چھوڑ کر ، زندگی کی دوسری چکا چوند والی چیزوں کے پیچھے اس قدر پڑ جاتے ہیں کہ ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ کب ہم صحیح راستے کو چھوڑ کر غلط راستے پر آچکے ہیں ، اور ایک عمر گزر جانے کے بعد ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے۔تب افسوس کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا کیونکہ زندگی کی حالت بدل چکی ہوتی ہے۔

  لہذا آج میں کچھ ایسی باتیں بیان کرونگا جس کو جاننے کے بعد افسوس کرنے سے بچا جاسکتا ہے  ۔۔۔ 

       {1} کسی انسان کے سامنے بھیک مانگنے سے، یا خدا کے سامنے صرف سجدا کرنے سے کامیابی نہیں ملتی کامیابی اسی وقت ملے گی جب اس کے لئے کوشش کی جاۓ اور جو اس کے اسباب و ذرائع ہیں اس کو اختیار کیا جائے جیسے ایک پرندے کا چھوٹا سا بچہ جو بار بار ہوا میں اڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن تھوڑا سا اڑکر ، گر جاتا ہے، وہ بچہ کوشش کرتا رہتا ہے۔ اور وہ بچہ ایک دن  اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر آسمان میں اڑنے لگتا ہے، اگر یہ بچہ دوسروں سے اڑنے کی بھیگ مانگتا رہتا تو کامیا ب ہوجاتا؟    نہیں نا؟    ٹھیک اسی طرح کامیابی اسی وقت ملتی ہے جب اس کے لئے کوشش اور محنت کی جاۓ, ہماری زندگی بہت چھوٹی ہے۔ اسلئے ہمیشہ وہی کام کرنا چاہئے جو ضروری ہیں۔ 

       {2}  اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں اور آپ ایک اچھا بزنس کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے آس پاس کے لوگوں کی پروب لم سولف کیجئے تو یقیناً لوگ آپ کو چاہنے لگیں گے  اور آپ کا معاوضہ بھی دینے لگیں گے،  پھر آپ انہیں پیسوں کو جمع کرکے اچھا بزنس کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کی پرسنا لیٹی باہر سے بہت اچھی اور کول ہے، مگر  آپ کے عادت و اخلاق اچھے نہيں ہیں  تو کوئی بھی آپ کے ساتھ زیادہ دن رہنا نہیں چاہے گا۔ کیونکہ کامیابی رنگ روپ دیکھ کر نہیں ملتی بلکہ اچھے کام کرنے سے ملتی ہے۔ 

         {3}   زندگی میں جب مصیبت اور پریشانی آئے تو اس سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ چیلینج کے طورپر قبول کرنا چاہئے کیونکہ یہ آپ کی چھپی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے،جیسے ایک تاجر کو دکان سے باہر کردیا گیا تھا ، تب اس نے نا چاہتے ہوئے بھی ایک ایسی جگہ پر دکان کھولی تھی جہاں کوم پٹیشن بہت زیادہ تھا مگر ان سب چیلینج سے مقابلہ کرنے کیلئے روزانہ نئے نئے طریقے آزماتارہا، جیسے لوگوں کو ڈسکاؤنڈ دینا، ادھار دینا،  اور لوگوں سے اچھی طرح سے پیش آناوغیرہ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کی دکان پر لوگ زیادہ آنے لگے۔ اور ایک دن وہ بڑی کمپنی کا مالک بن گیا۔اس لئے مصیبت اور چیلینج سے گھبرا نا نہیں چاہئے ۔     

       {4}  ہم جیسے لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں تو ہمارا دماغ بھی ایسا ہی ہوجاتا ہے۔  اگر آپ آوارہ پھر نے والے اور بے روزگار کے ساتھ رہوگے تو آپکی زندگی بھی اندھیرے میں چلی جاۓ گی ۔ لہذا ہمیں ہمیشہ اچھے دوستوں کا ہی انتخاب کرنا چاہئے ۔۔

     صحبت صالح ترا صالح کند۔ 

صحبت طالع ترا طالع کند۔

نیک لوگوں کی صحبت نیک بنادیتی ہے۔ 
اور برے لوگو کی صحبت برا بنادیتی ہے۔

                                          

Kamyabi ki tips
Add caption

_________________________________________________

          آپ نیچےاپنی رائے کا اظہار کرکے ہماری حصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔۔ یا ہماری غلطیوں کو اجاگر کرکے ہمیں صحیح راہ دکھا سکتے  ہیں۔۔۔ ۔



Post a Comment

3 Comments

  1. جو آپ نے چھوتھے نمبر پر لکھا ہے واقعی دل کو چھولینے والا ہے
    ہم آپ سے ایسی ہی امید کرتے ہیں

    ReplyDelete
  2. اپ کی کہانی میرے دل کو جھنجور دیا












    ReplyDelete

آپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇