حیات امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ صفحہ ۴
_________________________________________________
درس و تدریس کا آغاز
امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ الله علیہ نے جب تحصیل علم کے بعد درس و تدریس کے سلسلہ کا آغاز کیا تو آپ کے حلقہ درس میں زبردست اژدہام رہتا تھا۔ امام شافعیؒ فرماتے تھےکہ جو شخص علم فقہ میں مہارت حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو امام ابو حنیفہ رحمۃاللہ کے فقہ کا رخ کرنا چاہئے۔ اور فرمایا کہ اگر مجھے امام محمدؒ ( امام ابو حنیفہ ؒ کے شاگرد ) نہ ملتے تو شافعی، شافعی نہ ہوتا بلکہ کچھ اور ہوتا۔
امام صاحب نے حضرت حماد کے شاگردوں کے اصرار پر یہ عہدہ قبول کیا تھا ، لیکن ابتدا میں آپ کو تردد رہتا تھا۔ انہیں دنوں میں امام صاحب نے یہ خواب دیکھا کہ میں حضورﷺ کی قبر کھود کر آپ کی ہڈیاں چن رہا ہوں۔ یہ دیکھ کر آپ گھبرا گئے اور طرح طرح کے خیالات دل میں آنے لگے ، جو حلقہ درس کی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کیلئے مانع بن رہے تھے امام صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے خوف کی وجہ سے مجلس میں آنا جانا بند کردیا اور لوگوں کو بھی بتا دیا۔ بالآخر ابنِ سیرین ؒ سے خواب کی تعبیر معلوم کی گئی، تو فرمایا کہ یہ خواب دیکھنے والا، علم کوزندہ کریگا۔ اور خواب میں’ مردہ علم ‘‘کو زندہ کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ اس کے بعد امام صاحب نےحلقہِ درس کی ذمہ داری کو قبول کیا 💯📖📚📝
امام صاحب کے تلامذہ
آپ کے ایک ہزار کے قریب شاگرد تھے۔جن میں سے چالیس شاگرد بہت ہی جلیل القدر تھے۔اور وہ درجہ اجتھاد کو پہوں چے ہوۓ تھے وہ آپ کے مشیر خاص بھی تھے۔ ان چالیس میں سے چند کے نام یہ ہیں
• امام ابو یوسفؒ، اصل نام یعقوب ہے بن ابراہیم
• امام محمد ؒ بن حسن شیبانی
• امام حمادؒ بن ابی حنیفہ
• امام زفر ؒ بن ہذیل
• امام عبداللہ بن مبارک
• امام وکیع ؒبن جراح
• امام داؤد بن نصیر
اس کے علاوہ اہلِ سنت والجماعت کی صحیح ترین کتاب ، صحیح بخاری کے مؤلف، امام محمد بن اسماعیل ؒ بخاری، اور دیگر بڑے بڑے محدثین کرام آپ کے شاگردو کے شاگرد ہیں ۔
آپ کے اہم تصانیف
آپ کے چند مشہور تصانیف درجہ ذیل ہے
١ الفقه الاكبر
٢ الفقه البسط
٣ العالم والمتعلم
٤ رسالةالامام ابي حنيفةالي عثمان البتي
٥ وصيةالامام ابي حنيفة
٦ المقصود في علم التصريف
٧ كتاب الوصيةلجميع الامة
٨ الوصية لعثمان السبتي
٩ كتا ب الوصية لابي يوسف
١٠ الوصية لاصحاب الكبار
١١ الرسالةالي نوح بن مريم
آپ کے اہم تصانیف
آپ کے چند مشہور تصانیف درجہ ذیل ہے
١ الفقه الاكبر
٢ الفقه البسط
٣ العالم والمتعلم
٤ رسالةالامام ابي حنيفةالي عثمان البتي
٥ وصيةالامام ابي حنيفة
٦ المقصود في علم التصريف
٧ كتاب الوصيةلجميع الامة
٨ الوصية لعثمان السبتي
٩ كتا ب الوصية لابي يوسف
١٠ الوصية لاصحاب الكبار
١١ الرسالةالي نوح بن مريم

0 Comments
آپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇