بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌙
︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗
دوسروں کے ساتھ اپنا مقابلہ مت کیجئے
︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘
کیا آپ جانتے ہیں وقت کا بدترین استعمال کیا ہے ؟خود کو دوسروں کے ساتھ موازنہ کرنے میں وقت ضائع کرنا ہے
شیر اور شارک دونوں شکاریوں کے بادشاہ ہیں، لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔
شیر کو سمندر میں شکار نہ کر پانے کی وجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا اور شارک کو جنگل میں شکار نہ کر پانے کی وجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا۔
مگر دونوں اپنی اپنی دنیا کے بادشاہ ہیں۔ ۔۔۔۔۔
دنیا جانتی ہے کہ گلاب کی خوشبو ، آلو ، ٹماٹر ، کدو ، اور تمام سبزیوں سے بہتر ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی سبزی بنا کر کھائی جاۓ ۔
مگردونوں اپنی جگہ اور اپنے وقت پر بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔۔
اس لئےایک کا موازنہ دوسرے کے ساتھ نہیں کرنا چاہئے۔۔۔۔
آپ کی اپنی ایک طاقت ہے اسے تلاش کریں اور اس کے مطابق خود کو تیار کریں۔ ۔۔۔۔
ہم جانتے ہیں کہ ماں کی پیٹ سے کوئی کچھ سیکھ کر نہیں آتا ہر انسان جو کچھ بھی بنتا ہے اسی دنیا میں بنتا ہے۔
اس لئے کبھی خود کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ ہمیشہ خود سے اچھی اُمیدیں وابستہ رکھنی چاہئے، پہاڑوں کو ریزہ کردینے والا۔، اور طوفان بالا خیز کےروبرو سینہ سپرد ہونے والا حوصلہ رکھنا چاہئے ۔۔ ۔۔۔۔
یاد رکھیں ٹوٹا ہوا رنگین قلم بھی رنگ بھرنے کے قابل ہوتا ہے۔
اپنے اختتام تک پہنچنے سے پہلے خود کو بہتر کاموں کے استعمال میں لے آئیں۔ اور خدا کی دی ہوئی صلاحیت کو پہچان کر اپنی زندگی کی تاریکی کو صبح میں بدل دیں۔۔۔۔۔۔
مویشی گھاس کھانے سے موٹے تازے ہو جاتے ہیں جبکہ یہی گھاس اگر درندے کھانے لگ جائیں تو وہ اسکی وجہ سے مر سکتے ہیں۔
الله تعالٰی نے ہر انسان کو ایک دوسرے سے جدا بنایا ہے۔ اور ان کو صلاحتیں بھی الگ الگ دی ہیں۔ جیسے کسی کو عالم بنایا تو کسی ماسٹر اور کسی انجینئر ۔۔۔۔۔۔
اس لئے کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ کرکے اپنی زندگی خراب نہ کریں۔ اپنی دوڑ اپنی رفتار سے مکمل کریں ۔۔۔۔
جو طریقہ کسی اور کی کامیابی کی وجہ بنا، ضروری نہیں کہ آپ کیلئے بھی وہی سازگار ہو۔
خُدا کے عطاء کردہ تحفوں نعمتوں اور صلاحیتوں پر نظر رکھیں اور اس سے خوب فائدہ اٹھا ئیں۔
اور اُن تحفوں سے حسد کرنے سے باز رہیں جو خُدا نے دوسروں کو دیے ہیں۔۔۔۔
کوشش کریں کہ سورج بن کر انسانی دنیا کو منور کریں !! اگر ایسا نہیں کرسکتے تو چاند بن کر سورج کی روشنی کو منعکس کریں تاکہ پھیلی ہوئی تاریکی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں !!!
نوٹ نیچے کمینٹ بوکس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔۔۔۔
•••••√•••••••√√√√√√•••••••••••••••√√√√√√√√••••••••••••••
اپنے دماغ کا صحیح استعمال کرنا سیکھئیے !!!!
3 Comments
You are raight
ReplyDeleteNice bro
بہت عمدہ
ReplyDeleteصحیح کہا آپ نے ہمیں اپنی صلاحیت کو اجاگر کرنا چاہیۓ.
دوسروں کو دیکھ کر جلنا کو ئ فائدہ نہی
بہت خوب ماشاللہ
ReplyDeleteآپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇