بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم
دنیا میں آج جتنی سہولیات ہیں آج سے پہلے دنیا میں کبھی اتنی سہولیات نہیں تھی ، دنیا جسطرح آگے بڑھتی جا رہی ہے سہولیات بھی اسی طرح بڑھتی جا رہی ہے، دنیا جس تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے، نئی چیزوں کی ایجاد بھی اس سے کہیں زیادہ تیزی سے ہو رہی ہے، ان ایجاد میں سے ایک ؛ بٹ کوئن ہے۔
ایک وقت تھا جب بٹ کوئن کو کوئی نہیں جانتا تھا، اور اس کی قیمت آدھے ڈالر سے بھی کم تھی، کوئی اس کو فری میں لینے کیلئے بھی تیار نہیں تھا، مگر آج اس نے دنیا میں کہرام برپا کر رکھا ہے، وقت کی رفتار کے ساتھ بٹ کوئن بھی طوفان اور سیلاب کی طرح آگے بڑھتا رہا اور اج یعنی 2022 ۔ 3 ۔ 20 ۔ کو انڈین روپے کے حساب سے ایک بٹ کوئن کی قیمت 35 لاکھ روپے ہے۔ جن لوگوں نے اس وقت اس کو خرید لیا ہوگا، آج وہ کڑڑوں کے مالک ہونگے۔ اور اسکی قیمت بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ آج پوری دنیا بٹ کوئن کے پیچھے پاگل ہے، اور پیسہ کمانے کا سب سے تیز اور آسان طریقہ سمجھ تی ہے۔ اور لوگوں کو لگتا ہیکہ کھالی وقت میں پیسے کمانے کا بٹ کوئن سے بہتر کوئی اورطریقہ نہیں ہے۔
بٹ کوئن کو بنانے کی وجہ
بتایا جاتا ہیکہ2008 میں بینک کی غلطی کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں انسانوں کو نقصان اٹھانا پڑاتھا۔ اس کے بعد لوگوں کو لگنے لگا کہ کب تک ہم بینک کے بھروسے پر رہینگے، کوئی ایسا نظام بنایا جائے جس کو کوئی گورمینٹ کنٹرول نہ کرتی ہو، بلکہ سارے ہی انسانوں کا اس پر کنٹرول رہے۔ ، اور کسی ایک کی غلطی کی وجہ سے سارے انسانوں کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ اسی مقصد پر ریسرچ کرتے کرتے 2009 میں بٹ کوئن کو بنایا گیا ۔۔
بٹ کوئن کو کس نے بنایا
بٹ کوئن کو بنانے والا کون ہے، یہ بات آج تک دنیا پر مخفی بٹ کوئن کو کس نے بنایا یقینی طورپر آج تک کسی کو معلوم نہیں ہے، لوگوں کے درمیان یہ بات مشہور ہیکہ 2009 میں ستوشی ناکا ماٹو نے اس کو ایجاد کیا ۔۔۔
بٹ کوئن کیا ہے ؟
بٹ کوئن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے، یہ باقی کرنسیوں سے بالکل الگ ہے۔ کیونکہ ہم اس کو پیسوں کی طرح چھو نہیں سکتے ہیں، ہم اس کو دیکھ نہیں سکتے ہیں،اور پیسوں کی طرح ہم اس کو جیب میں نہیں رکھ سکتے، یہ صرف انٹرنیٹ نیٹ پر موجود ہے، خارج میں اس کا جسمانی وجود نہیں ہے، اس کو صرف اون لائن اولٹ میں رکھ سکتے ہیں، اور اون لائن اس کو خرید سکتے ہیں اور اون لائن ہی بیچ سکتے ہیں ۔۔
بٹ کوئن کس کے کنٹرول میں ہیں ؟؟
دنیا میں بہت سارے ملک ہیں، اور ہر ملک کی اپنی کرنسی ہے، اور ہر کرنسی پر وہاں کی گور مینٹ کا قبضہ ہوتا ہے،اور وہی فیصلہ کرتی ہیکہ کرنسی کی قیمت کیا ہو گی۔ جیسے : روپے : یہ انڈین کرنسی ہے اس پر ریزر بینک اوف انڈیا کا قبضہ ہے، اور وہی فیصلہ کرتا ہیکہ روپے کی قیمت کیا ہو گی، اور کتنے نوٹ چھپنےچاہیئے۔ لیکن بٹ کوئن کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے، کسی گور مینٹ کا اس پر قبضہ نہیں، اور نہ ہی کوئی گور مینٹ یہ فیصلہ کرسکتی ہیکہ اس قیمت کیا ہوگی ، اور کوئی اس پر کنٹرول کرنا بھی چاہے تو نہیں کرسکتا، کیونکہ اس کو بنایا ہی اسطرح گیا ہیکہ سارے لوگوں کا اس پر کنٹرول ہو کسی ایک نہ ہو، بلکہ اس کو استعمال کرنے والے ہی اس کی قیمت کو متعین کر تے ہیں، یعنی مار کیٹ میں جتنی زیادہ ڈمانڈ ہوگی اتنی ہی اس کی قیمت بڑھے گی اور ڈمانڈ کم ہوگی تو اس کی قیمت بھی کم ہوگی ۔ جیسےانٹرنیٹ اس کا کوئی مالک نہیں ہے مگر ساری دنیا اس کو استعمال کرتی ہے ، اسی طرح اس کا بھی کوئی مالک نہیں ہے ، مگر ساری دنیا اس کااستعمال کر سکتی ہے۔
بٹ کوئن کا استعمال
بٹ کوئن کو ٹران جیکسن کیلۓ استعمال کیا جانے لگا ہے ،بہت ساری ایسی کمپنیاں ہیں جو جو بٹ کوئن کے ذریعے اپنا سامان پیچ رہی ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی پیسے بھیجنے کیلئے اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے، بٹ کوئن ایک ملک سے دوسرے ملک کو پیسے بھیجنے کے عمل کو بہت آسان بنا دیتا ہے، دس منٹ کے اندر پیسے پہونچ جاتے ہیں، اور فیس بہت کم لگتی ہے۔ اور دوسرا طریقہ یہ ہیکہ لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک پیسے بھیجتے ہیں تو زیادہ تر بینک کا سہارا لیتے ہیں اس میں کافی وقت لگ جاتا ہے، اور خرچہ بھی بہت آتا ہے۔ نتیجتاً بٹ کوئن ان لوگوں کیلئے خوشی کا سبب بن سکتا ہو جو اس مہنگے فیس سے بچنا چاہتے ہیں۔
لیکن آج بٹ کوئن ایک مارکیٹ بن گیا ہے۔ جہاں لاکھوں اور کرورڑں لوگ اربوں روپے تک اس میں انویسٹ کرر ہے ہیں ، بڑی بڑی کمپنیاں اس میں پیسے لگا رہی ہیں۔ آج کہ تاریخ میں (2022 /3 /18 ) میں بٹ کوئن میں اتنے پیسے لگے ہوئے ہیں۔ 58,924,349,301,445 ₹ یہ پیسے کھربوں سے بھی زیادہ ہیں، وقت کے ساتھ اس کا ریٹ گھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے۔ اور اسی گھنٹے اور بڑھنے میں لوگ لاکھوں تک کمالیتے ہیں ۔
کیا آپ بھی بٹ کوئن میں انویسٹ کرکے راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں ؟؟ تو اس مضمون کو ضرور پڑھیں جہاں بٹ کوئن خریدنے سے لیکر بیچنے تک کی پوری جان کاری دی گئی ہے 👇
https://isalamitaleem.blogspot.com/2021/02/Khaliwaqt-%20me-%20pasekama.html
6 Comments
Nice bro
ReplyDeleteبہت خوب
ReplyDeleteدنیا کی ان چھپی ہوئ چیزوں کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہۓ.
واقعی أپ کے مضامین قابل مطالع ہو تے ہیں
جزاک اللہ
Deleteبہت اچھا
ReplyDeleteشکریہ بھائ
ReplyDeleteالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ReplyDeleteکسی معتبر ادارے سے فتویٰ طلب کرلیا جائے اور اس کوبھی ساتھ میں شائع کیا جائے تو بھتر ہوگا
آپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇