تبلیغ دین اور جدید ذرائع ابلاغ

      ••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••                                     تخلیق  کائنات 

        تخلیق کائنات کے بعد، قدرت کا  ہمیشہ سے یہ نظام رہا ہے کہ جب بھی برائیاں پھیلنا شروع ہوئی، شرور و فتن کا عروج ہوا ، اور  شیطان نے جگہ جگہ پر اپنے اڈے قائم کردۓ، تو الله تعالٰی نے انسان کی ہدایت کیلئے ایک مصلح قائد کو اس دنیا کے اندر بھیج دیا، تا کہ وہ لوگوں کو ایک الله کی طرف بلاۓ، اور خدا کے احکام سے آگاہ کرے۔ لیکن جس زمانے میں ہم ہیں تو اس زمانے میں کوئی نبی آنے والا نہیں ہے،

                                        

Jadeed, zarae, ablagh

               تبلیغ دین اور جدید ذرائع ابلاغ

        دین کی تبلیغ اور نشرو اشاعت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کی انجام دہی کے طریقوں پر غوروفکر کرتے رہنا اور بہتر سے بہتر وسائل اختیار کرنا بھی ہمارا فرض ہے، نئے آلات کی ایجاد نے دین کی تبلیغ کو زیادہ آسان بنادیا ہے ، کمپیوٹر ، انٹر نیٹ اور موبائیل جیسی ایجادات نے دنیا کو سمیٹ کر رکھ دیا ہے ، اور ان آلات کا استعمال کرنے والوں کے لئے پوری دنیا ایک بستی کی شکل اختیار کرچکی ہے ، ان آلات کے ذریعہ ہزاروں ، لاکھوں انسانوں تک اتنی تیز رفتاری سے باتیں پہونچتی ہیں جس کا تصور بھی ماضی میں نہیں کیاجاسکتا تھا ۔ مصر کی ایک خاتون نے حسنی مبارک کے دور میں بے روزگاری ، افلاس ، اور غربت کی وجہ سے خود کشی کرنے والوں کی موت سے متاثر ہوکر اپنے ٹیوٹر پر لکھا تھا’’ میں احتجاج کرنے کے لئے تحریر اسکوائر جارہی ہوں جن کو آنا ہو میرے ساتھ آئیں ‘‘، ان دو جملوں کا یہ اثر ہوا کہ مصر کے لاکھوں لاکھ باشندے تحریر اسکوائر پر جمع ہوگئے اور اس کے نتیجے میں جو خوشگوار انقلاب مصر میں آیا اس سے ہم سب واقف ہیں مصری خاتون کے دو جملے پھیلے تو پھیلتے ہی چلے گئے اور اس کے ایسے غیر معمولی نتائج سامنے آئے کہ دنیا حیرت زدہ رہ گئی ہم بھی اگر دین کی تبلیغ اور نشرواشاعت کے لئے ان آلات کا استعمال کریں تو ایسے حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے جن سے دینی و اصلاحی انقلاب برپا ہوگا۔

                            دشمن اسلام

      ان آلات کی اہمیت ہمارے دشمن اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اس لئے وہ ان آلات کا بھرپور استعمال اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کررہے ہیں ، انٹر نیٹ کے اوپر سینکڑوں ویب سائٹس ہیں جن میں اسلام کے خلاف غلط سلط باتیں موجود ہیں ہم یہ بات زو ر و شور سے کہتے ہیں کہ جدید آلات کا استعمال مسلمانوں اور اسلام کے خلاف کیا جارہا ہے لیکن اس کے جواب میں اسلام کے تعارف اور اسلامی تعلیمات کے نشرواشاعت کے لئے کیا کرسکتے ہیں کیا کررہے ہیں، اس پر ہماری توجہ نہیں ہوتی ، اسلام کی انقلاب آفریں تعلیمات اور اس کے موثر ترین پیغام کو عام کرنے کے لئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال ضروری ہے اور اسے نظر انداز کرنا کسی طرح صحیح نہیں ہے ۔



Post a Comment

3 Comments

  1. اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ حضرت زمانے کے اعتبار سے سب چیز بدل رہی ہے تو کیا نبی کا طریقہ بھی بدل جائے گا مثلا

    ReplyDelete
  2. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت زمانہ کے عتبار سے سب چیز بدل رہی ہیں تو کیا نبی کا طریقہ بھی بدل جائے گا ۔۔۔۔۔
    حضرت جیسے نبی کا طریقہ نہیں بدل سکتا ویسے ہی دعوت کا طریقہ نہیں بدل سکتا۔۔۔۔
    جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے استنجا کرنے کی سنت کا طریقہ قیامت تک نہیں بدل سکتا ویسے ہی نبی سے ثابت دعوت کا طریقہ نہیں بدل سکتا
    اگر گیروں کے طریقہ کو دعوت کے لئے اختیار کرو گے تو گمراہی بھی فیلے گی۔۔

    ReplyDelete

آپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇