زندگی پر مضمون

      ••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••

                زندگی میں کام آنے والی باتیں 

  ہماری اس دنیا میں بہت سارے اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی زندگی کو پریشانیوں سے بچاکر انکی زندگی کو خوشیوں سے بھرنا چاہتے ہیں۔۔ لیکن دوسری طرف ایسے انسان ہیں جو مطلب پرست ہیں جو اپنی صحت اور اپنی خوشی کیلئے انسانی روحوں کو روندھ تے ہوۓ کچھ بھی کرجاتے ہیں 
  آج آپ کے ساتھ ایسی باتیں شیر کرنے والا ہوں جو زندگی میں آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوں گی
                                        

                               نمبر  1

:-اگر کوئی آپ سے مشترکہ کاروبار کرنا چاہے تواس کےساتھ ایک پلیٹ میں کھانا کھاو اورمشاہدہ کرو کہ وہ کھانے کی بہتر چیز خود زیادہ کھاتا ہے یا تمھیں زیادہ کھلانا پسند کرتا ہے ۔دوسری صورت ہو تو کاروبار کرو جبکہ پہلی صورت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کاروبار میں تم سے زیادہ لینے کی کوشش کریگا ۔

                             نمبر 2

:-اگر کوئی آپ سے دوستی کرنا چاہے تو اسکے ساتھ ایک پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کر و اگر اس نے اپنے کو کرایہ سے بچایا کسی بھی طریقے سے تو اس کامطلب ہے کہ وہ آپ سے فائدہ لیناچاہتاہے دوستی کے قابل نہیں۔۔۔۔۔ 

                              نمبر 3

:-اگر کوئی تم سے رشتہ جوڑنا چاہے تو اسکی کسی چیز کو معمولی نقصان پہنچاو ۔مثلاً اسکے جوتے پر سالن گرانا یاموبائل فون کو میز کے انتہائی کنارے پر رکھنا یا اس کے عینک کو چھیڑنا اگر اس نےاپنی چیز کی قیمتی ہونے کاچرچا کیا تو رشتہ مت جوڑنا کیوں کہ اس کو رشتے سے زیادہ پیسہ پسند ہے ۔۔۔۔ 

                             نمبر 4

:-اگر آپ کاروبار کرتے ہیں اور کوئی آپ سے اُدھار سامان مانگتا ہے تو اسکو قیمت بہت زیادہ بتانا اگر اس نے قیمت کم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی تو ادھار مت دینا کیونکہ اس کو ادائیگی نہیں کرنی ہے اسلئے قیمت سے دلچسپی نہیں ۔۔۔۔💯  پر سینٹ لوگ ایسے نہیں یوتے مگر کچھ  ضرور ہوتے ہیں۔۔ 

                               نمبر 5

:-اگر کوئی اپنی ہر دوسری تیسری بات پر قسم کھاتا ہو ۔تو اسکی بات میں ضرور جھوٹ ہوگی وہ قسمیں اسلئے کھاتا ہے کہ اس کو اپنی جھوٹ سچ ثابت کر نا ہو تا ہے۔

                               نمبر 6

:-اگر تمہارا کوئی دوست تم سے اپنی کوئی برائی چھپاتا ہے تو آپ اس کو مت بولیں کہ مجھےسب کچھ معلوم ہے اگر تم نے ایسا کیا تو پھر وہ اس برائی کو تمہارے سامنے بھی کرنے لگے گا 

                              نمبر 7

:-بچوں کو برے کام سے منع کرتے وقت جن، بلا، شیطان،اور دوسری غلط چیزوں سے نہیں ڈرانا چاہئے۔کیونکہ یہی چیزیں ان کے لئے بزدلی کا سبب بنینگی۔ بلکہ اللہ سے یا جہنم سے ڈرانا کیونکہ اس کا تصور تمام عمر رہے گا ۔ اور یہ چیز یں۔ اسکے لئے دونوں جہاں میں کا میابی کا ذریعہ بن سکتی ہیں

                                نمبر 8

:-بچوں کی ہر غلطی پر سزا نہ دینا کیونکہ اس سے اس کی ذہنیت ایسی بن جاتی ہے کہ بڑے ہوکر ہر غلطی کرنے والے سے لڑیگا ۔پھر ساری عمر جھگڑوں میں گزریگی ۔

                                   نمبر 9

:-ماں باپ کو اپنی اولاد کے سامنے بہت محتاط رہنا چاہئے۔ کیونکہ جو انداز تم اپناتے ہو وہی کل تمھاری اولادِ اپنائیگی ۔

                             نمبر10

:- زندگی میں آگے بڑھ نا ہے تو طریقہ بدلور ارادہ نہیں۔  اگر بزنس کا ارادہ کر لیا ہے۔ بہت محنت کرنے کے باوجود کامیابی نہیں ملتی، تو دیکھو، خرابی کہاں ہے، اس شہر یا مارکیٹ میں اسکی ڈمانڈ ہے۔ یا نہیں  ، اگر نہیں تو طریقہ بدل دو ، یعنی ایسا بزنس کرو جس کی بہت زیادہ ڈمانڈ ہو 

Post a Comment

0 Comments