بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم
الروحة والغدوة في سبيل الله افضل من الدنيا وما فيها
تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہم سب کو دنیا کے جھمیلوں سے نکال کر ایک عظیم کام کے لئے یعنی دین کی خدمت کے لیے قبول کیا، الروحة والغدوة في سبيل الله افضل من الدنيا وما فيها". ایک صبح یا ایک شام اللہ کے راستے میں گزار دینا وہ دنیا اور دنیا کے اندر جو چیزیں ہیں ان تمام چیزوں سے بہتر ہے ،،،۔ دنیا کے اندر بہت ساری چیزیں ہیں، دنیا کے اندر سونے چاندی کے ذخیرے ہیں،ہیرے جواہرات اشرفیہ پیٹرول اور کوئلے کی خزانے ہیں، اور اس کے علاوہ بے شمار قیمتی چیزیں ہیں، لیکن ان تمام چیزوں سے زیادہ بہتر اور قیمتی اللہ کے راستے میں ایک صوبائی اسام کا گزار دینا ہے، اللہ کے راستے میں نکلتے ہوئے ہمارا مقصد اور ہماری نیت یہ ہونی چاہیے کہ میں دین سیکھنے جا رہا ہوں 100 فیصد دین میری زندگی کے اندر ا جائے، اور اللہ تعالی مجھ سے راضی ہو جائے جیسے ہماری نیت ہوگی اس کے اثرات بھی ایسے ہی مرتب ہوں گے اگر ہماری اچھی نیت ہوگی تو اس کے اثرات بھی اچھے ہوں گے اگر ہماری نیت خراب ہوگی تو اس کے اثرات بھی خراب ہوں گے اس لئے سب سے پہلے اپنی نیت کو درست کرنا ہے،
دوسری بات یہ ہے کہ جہاں کا رخ بنا ہے جماعت وہیں پر جائے ، ہمارے بڑوں نے جس مسجد کا انتخاب کیا ہے اسی مسجد میں جائیں، جب مسجد میں داخل ہوں تو قیام کرنے سے پہلے مسجد میں دعا کر لیں، جب مسجد میں داخل ہوں تو مسجد کے ادب و احترام کا خیال رکھتے ہوئے داخل ہوں ،مسجد میں داخل ہوتے ہوئے پہلے دایاں پیر رکھیں،اور مسجد میں داخل ہونے کی دعا بھی پڑھیں، اپنے سامان کو ایک سائیڈ میں اس کو ڈھک کر کے اچھی طریقے سے رکھیں، پھر وضو وغیرہ سے فراغت کے بعد مسجد میں داخل ہونے سے پہلے اعتکاف کی نیت کریں ،نویت لاعتکاف مادمت فی المسجد جب تک ہم مسجد میں رہیں گے تب تک اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا ،پھر دو رکعت نفل نماز تحیۃ المسجد کے نیت سے پڑھ لیں ، پھر مشورے میں بیٹھ کر کے یہ فکر کریں گے اس بستی میں کس طرح کام کیا جائے تاکہ کام وجود میں آئے اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں ،جس بستی میں بھی جائیں تین کام کی فکر کریں 1 اپنی اصلاح کی فکر کریں2 اگر اس بستی سے اس مہینے جماعت نہیں نکلی ہے تو نقد جماعت نکل جائے،3 مسجد وار جماعت بنائیں اگر مسجد وار جماعت بنی ہوئی ہو تو اس کو مضبوط کریں،
تعلیم کے حلقے میں،قران کریم کے حلقے میں،گشت اور ملاقات کے حلقے میں، اور مشورے کے حلقے میں پابندی کے ساتھ بیٹھیں،اپنے دل و دماغ کو حاضر اور ناظر رکھ کر کے بیٹھیں، ،،،۔ مسجد کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں،مسجد اللہ کا گھر اس کو صاف ستھرا رکھنا ہر مسلمان پر ضروری ہے اسی لئے مسجد کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔ اگر ہم ان باتوں پر عمل کریں گے تو ہماری روانگی اور منزل تک پہنچنا انشاءاللہ کامیاب ہوگا، ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے نکلنے کو قبول فرمائے،

0 Comments
آپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇