coronavirus tips کرونا واءرس ٹپس

 کرونا واءرس کی تباہی اور ہماری ذمہ داری

اللہ تعالی نے یہ دنیا ایسی بناءی ہیکہ ہمیں اس میں راحت و آرام اور خوشی کے ساتھ پریشانیوں ، مشکلات، اور مصائب سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے، اور آج کچھ ایسی ہی پریشانیوں اور مشکلات نے ہمیں چہار جانب سے گھیر رکھا ہے  ۔
ان پریشانی اور مشکلات میں سے ایک کرونا واءرس ہے۔
آج کرونا واءرس نے پوری دنیا میں کہرام مچا رکھا ہے، ہر طرف خوف و دہشت، افرا تفری، اور تباہی وبربادی کا ماحول ہے، وہ بادل کی طرح گرجاتا ہوا آیا،  بارش کی طرح برستا رہا، اور ساری دنیا کو بنجر زمین بنا دیا۔ 
بازار، تفریح گاہیں، اور اسکول کالج یہ ایسی جگہ ہیں جہاں پر انسانوں کے غول کے غول نظر آتے تھے، انسانوں کی بھیڑ کبھی ختم نہیں ہوتی تھی، لیکن آج وہاں دور دور تک کوئی انسان نظر نہیں آتا۔ جہاں کی سڑکیں ٹریفک سےکبھی خالی نہیں ہوا کرتی تھیں  آج وہ سڑکیں گاڑیوں کو ترستی ہیں۔ بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن ، اور ایرپورٹ کے خوشنما منظر ویران ہوگئے ہیں   ۔۔
ٹکنالوجی کی دنیا کا سردار اور اس میدان میں اپنی الگ پہچان بنانے والا چین، سب سے پہلے اس کی زد میں ہے۔،، میڈیکل کے میدان میں بلند مقام رکھنے والا اور ساری دنیا کا میڈیکل مرکز کہلانے والا، اٹلی، سب سے زیادہ بے بس ہے۔ ،، اور سوپر پاور کہلانے والا امریکا اس وبا کے سامنے لاچار اور بے بس ہے  ۔۔

                                 
Covid- 19
   

ایسے وقت میں ہمارا عقیدہ کیا ہونا چاہئے، 

آج کرونا واءرس کی وجہ سے اکثر لوگ خوف و ہراس کے شکار ہیں ایسے ماحول میں بحیثیت مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ، اور اس بات پر یقین ہونا چاہئے کہ اس عالم میں وہی ہوتا ہے اور وہی ہوگاجو الله چاہتا ہے،اور چونکہ وہ حکیم ہے اسلئے وہ جو کچھ بھی کرتا ہے اس میں ہمارے لئے خیرہی خیر ہے۔

ہمیں کیا کرنا چاہئے

دنیا وی تدابیر کے ساتھ ہمیں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے ان احکامات پر عمل کرنا چاہئےجسکے ذریعے ہم مصیبت سے محفوظ رہ سکیں۔
 {1]  توبہ استغفار :  اللہ تعالی عام طورپر گناہوں کی وجہ سے آفات کو نازل کرتا ہے۔ رسول ﷺ کا ارشاد ہے، جوشخص استغفار کو لازم پکڑتا ہے، اس کیلئے تنگی سے نکلنے کا راستہ نکال دیتے ہیں۔ 
{2]  تقوی  : اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جو شخص تقوی اختیار کریگا ہم اس کیلئے پریشانیوں سے نکلنے کا راستہ نکال دینگے     (طلاق/۳) 
{3]  دعا  :   دعا ایک ایسی طاقت ہے جس کے ذریعے مشکلوں کو حل کیا جاسکتا ہے۔
 لاَیُرَد٘القضَاءَ الاَال٘دُ٘عاءَ   دعا ہی تقدیر کو بدل سکتی ہے   (ترمذی،  ، کتاب القدر  ، رقم  ، ۲۱۳۹
رسول اللہﷺنے ارشاد فرمایا کہ دعا کے ذریعے تقدیر کو بدلا جاسکتا ہے، اسلےء ہمیشہ دعا کا اہتمام کرنا چاہئے ۔
                                     

Post a Comment

1 Comments

آپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇