اسلام اور جدید ٹکنا لو جی

    ︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗       🖋  ایمان کو تازہ کر دینے والا واقعہ🖋 

   ︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘

         مغرب کی ترقی اور اسلام کی تنزلی 

••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••

    👈  پورا پڑھنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں!!! 


    1995 , کی بات ہیکہ میں لندن میں زیر تعلیم تھا۔  گردشِ زمانے نے، ماحول نے  اور میرے دوستوں احباب نے  میرے دل کی دنیا بدل دی تھی، اور میں مسلمان ہونے کے باوجود دنیوی تعلیم کو دینی تعلیم پر فوقیت دینے لگا تھا، اور میں  عالموں سے نفرت کرنے لگا تھا کیونکہ میں ان کی بات سے اتفاق نہیں رکھتا تھا ۔۔

   میری سوچ کو آگے بڑھانے کیلئے مجھے تقریر کا موقع دیا گیا، اور میرا موضوع تھا۔ مغرب کی  ترقی اور مسلمانوں کی تنزلی۔ 

                          تقریر کا آغاز

    اس دنیا میں آنے والا ہر انسان برابر ہوتا ہے۔ کوئی بھی ماں کے پیٹ سے کچھ سیکھ کر نہیں آتاجو لوگ محنت کرتے ہیں، کوشش کرتے ہیں ، اور دقیا نوسی کو چھوڑ کر،  بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ بدلتے ہیں،وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں، اور ترقی کی بلندیوں پر پہونچ جاتے ہیں۔ جیسے مغربی دنیا  سورج کی روشنی کی طرح عیاں ہیں۔ ۔۔۔۔ 

    اور ہم گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ تیزی سے تنزلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کیونکہ ہم نے مغرب کو اپنا دشمن سمجھ لیا ہے  ،  ہم نے سائنس اور ٹکنا لو جی کو چھوڑ کر ۔ مولو یت کو سینے سے لگا لیا ہے  ۔ سائنس اور ٹکنالوجی لو جی کے بغیر کوئی قوم ترقی کا سپنا بھی نہیں دیکھ سکتی۔ یہ تصوف، یہ خانقاہ، یہ سب مولیوں کے پیسے کمانے کے طریقے ہیں۔ 

      اگر ترقی کرنی ہے تو مغرب کو خیر خواہ ماننا، پڑیگا۔  سائنس اور ٹکنا لو جی کو اپنی زندگی کا حصہ ماننا پڑے گا۔ !!

  میری تقریر مکمل ہو چکی تھی، سارا اسکول  تالیوں سے گونج رہا تھا ۔۔۔۔ 

اسکے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ اگر کسی کو کوئی سوال کرنا ہو تو وہ کرسکتا ہے، میرے سامنے ایک لڑکا کھڑا ہوا  اور بولا آپ نے تقریر بہت اچھی کی ہے، اور انداز بیاں بھی بہت اچھا ہے  میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں ۔۔ 

   آخر وہ کونسی  سائنس، اور ٹکنا لو جی تھی جس نے روس کو افغانستان سے بھاگ نے پر مجبور کردیا تھا  ؟ 

    وہ کون سی طاقت تھی کہ مدینہ کے منبر پر امیر المؤمنین جمعہ کے خطبے کے دوران فرماتے ہیں، یا ساریۃ الجبل (اے ساریہ پہاڑ کی طرف سے ہوشیار) اور حضرت ساریہ میلوں دور اس آواز کو سنتے ہیں اور حکمت عملی کی  ترتیب دیتے ہیں  اور بلآخر کامیاب ہوتے ہیں یہ کون سی طاقت تھی ؟ 

   سائنس اور ٹکنا لو جی میں اپنے وقت کے امام ہونے کے باوجود، اندلس کے مسلمانوں کی تنزلی کیوں مقدر بن گئی؟ 

   آخر وہ کون سی ٹیکنالوجی اور فلسفہ تھا کہ پچاس سال کے اندر اندر مسلمان بغیر کسی مادی وسائل کے دوبارہ غالب آگئے چنگیز خان کے پوتے برقہ خان نے اسلام قبول کیا اور طاقت کا توازن بدل گیا ؟

   آخر مغلیہ سلطنت چند ہزار انگریزوں سے کیسے شکست کھا گئی جب کہ مغلیہ سلطنت کی طاقت، ٹیکنالوجی انگریزوں سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں تھی؟ 

    آخر سائنس و ٹیکنالوجی میں اپنے وقت کے امام ہونے کے باوجود خلافت عباسیہ ، جاہل اجٹ تاتا ریوں سے کیوں شکست کھا گئی تھی۔؟ 

   ترکی، مصر، ملایشیاء نے مغربی فکر اور تعلیم کو اپنایا تو وہاں کیا ترقی ہوئی ؟ انہیں کیا عروج نصیب ہو گیا  ؟

    سر ! آخر وہ کونسی ٹیکنالوجی تھی جس نے میدان بدر میں اپنے سے تین گنا زیادہ بڑی طاقت جو اسلحہ سے مکمل لیس مادی لحاظ سے طاقت ور تھی کیوں مسلمانوں سے شکست کھا گئی ؟

     سر کیا وجہ تھی کہ قرون اولیٰ کے مسلمانوں کو بغیر کسی سائنس و ٹیکنالوجی کے اپنے وقت کی سپر پاورز قیصر و کسری سے ٹکرائے اور ان کو پاش پاش کر دیا؟

  خلاصہ 

   ہم مانتے ہیں کہ نئی ایجادات نے انسانی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اسلام کو بھول جائیں  !! 
   مغرب کی نقالی نے تو ہمیں تباہ کر دیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی نے انسانوں سے ان کا خاندان چھین لیا، ان سے ان کا سکون چھین لیا، ان کی محبتیں اس ٹیکنالوجی کی بھینٹ چڑھ گئیں، اور یہاں تک کہ ان سے ان کا مذہب بھی چھین لیا، آپ اس ٹیکنالوجی سے ہمیں کیا دینا چاہتے ہیں ؟

  میری ساری خوشی ، اور میرا سارا ا کڑ سیلاب کی طرح بہ رہا تھا، میرے قدموں سے زمین نکل چکی تھی۔ میں ایک درخت کی طرح کھڑا تھا، اور میرے پاس اس کے سوال کا کوئی جواب نہیں تھا  ۔۔                               

●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•

                                           

Speech

                        

نوٹ   نیچے کمینٹ بوکس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں

dorakareem2018@gmail.com

       🔍    علماء کرام کیلئے آسان کاروبار

            🔍    بزنس کرنے کا طریقہ

            🔍   ہزاروں کچھوے سمندر کے کنارے کیوں آتے ہیں ؟






Post a Comment

2 Comments

  1. زبردست اللہ کے حکم کے بغیر کچھ نہی ہوتا

    ReplyDelete
  2. ماشاء اللہ بہت بہترین بہت عمدہ کافی خوبصورت اندازِ بیاں۔۔۔ جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ

    ReplyDelete

آپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇