بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم
اللہ تعالی کا شکر اور اس کا احسان ہے کہ اللہ نے ہم سب کو اس کام کے لئے قبول فرمایا، وقت تو سب کے پاس ہے لیکن دین کے کام کے لئے اپنے وقت کو نکالنے کے لئے وقت نہیں ہے، لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہمارا وقت صحیح جگہ پر لگ گیا ہے اس پر ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے،، اللہ تعالی نے ہم سب کو دنیا کے جھمیلوں سے نکال کر اپنے کام کے لئے چنا اور اللہ کے راستے میں ہمارے تین دن لگ گئے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں بار بار اپنی دین کی خدمت کے لئے قبول فرمائے ، اللہ کے راستے میں جا کر کے دین کا کام کرنا آسان ہے لیکن اپنے مقام پر رہ کر کے دین کا کام کرنا اور اس پر جمنا بہت مشکل ہے، اللہ کے نبی نے فرمایا اپنے کام پر جم جاؤ ڈٹ جاؤ اللہ کو وہی عمل پسند ہے جو استقامت کے ساتھ کیا جائے، أي العمل أحب إلى الله؟ قال: (أدومه وإن قل) اللہ تعالی کو ایسے اعمال پسند ہیں جو روزانہ کیا جائے، مسلسل ہو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ وہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو، ایسا نہ ہو کہ چلہ چار مہینہ یا سال لگا لیا اس کے بعد سب کچھ ختم کر دیا، نہ گشت کر رہے ہو نہ ملاقات نہ مشورہ نہ تعلیم میں بیٹھ رہے ہو نہ جوڑ میں جا رہے ہوں، کچھ بھی نہیں اور ہم سمجھ رہے ہیں کہ ہمارا بیڑا پار ہے،
دعوت اللہ یہ نبی والا کام ہے، سب سے آخر میں اس کام کے لئے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انتخاب کیا گیا ، اور آپ کے بعد دعوت الی اللہ کے لئے اس امت کا انتخاب کیا گیا، اس لئے ہم میں سے ہر ایک کو اس کام میں حصہ لینا ہے اور اپنی ضرورت سمجھ کر کے کرنا ہے ،،،، آپ لوگ یہاں سے جا رہے ہیں تو اپنے مقام پر رہ کر کے چند باتوں کا خیال رکھنا ہے ،نمبر 1 اپنے سامان کا خیال کرتے ہوئے نکلیں جو آپ کا سامان ہے وہ چھوڑنا نہیں ہے اور جو یہاں کا ہے وہ لینا نہیں ہے،، نمبر دو نماز پابندی کے ساتھ پڑھنا ہے، نمبر دو تعلیم کے حلقوں میں بیٹھنا ہے، اور ملاقات میں بھی جانا ہے، روزانہ مشورے میں بیٹھنا ہے اور اس میں کار گزاری بھی دینی ہے، اپنے گھر میں روزانہ تعلیم کرنا ہے چاہے تھوڑی دیر کے لئے ہو کیوں نہ ہو ، اور پابندی کے ساتھ اپنے محلے کی گشت میں شامل ہونا ہے،
آپ کی نقل و حرکت پر لوگوں کی نظر ہوگی، جماعت میں تو انہوں نے وقت لگایا تھا لیکن نماز میں کہاں ہے، فجر میں کہاں ہے ظہر میں نظر نہیں آتے ہیں عسر میں دکھائی نہیں دیتے ہیں، کہاں ہے وہ لوگ جو صرف تین دن کے لیے نمازی بنے تھے گھر ائے تو پھر دوبارہ بے نمازی ہو گئے، اپ کی نقل و حرکت پر لوگوں کی نظر ہوگی، وہ لڑکا جو کبھی جماعت میں نہیں گیا وہ کہے گا یہ تین دن لا کر کے آیا ہے اور بال دیکھو کتنا اچھا کٹایا ہے حالانکہ اس کے بعد گھوڑوں کی طرح ہوں گے لیکن وہ آپ کو ٹوکے گا، وہ خود نماز نہیں پڑھتا ہوگا لیکن آپ کو دیکھ کر کے بے نمازی کہے گا،
لہذا اب آپ کی ذمہ داری ہے آپ اس کو بدنام کرتے ہیں، یا نیک نامی کی راہ پر لے جاتے ہیں ، لہذا جب آپ یہاں سے جائیں گے تو اس پر جم جائیں گے، احکام شرعیہ کے پاوند بن جائیں گے ، اس بات کا عہد کیجئے کہ انشاء اللہ ایک بھی عمل ہم سے نہیں چھوٹے گا ، اور دوسرا یہ عہد کیجئے انشاءاللہ مسجد کے تمام اعمال سے جڑے رہیں گے گشت ہو یا ملاقات، گھر کی تعلیم ہو یا مسجد کی تعلیم، جوڑ ہو یا جماعت، انشاءاللہ ہر ایک کام کو پابندی کے ساتھ کرتے رہیں گے، کہو انشاءاللہ

0 Comments
آپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇