بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم
من رأى منكم منكرا فليغيره بيده، فإن لم يستطع فبلسانه، فإن لم يستطع فبقلبه، وذلك اضعف الایمان
والَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَأْمُرُنَّ بالْمَعْرُوفِ، ولَتَنْهَوُنَّ عَنِ المُنْكَرِ، أَوْ لَيُوشِكَنَّ اللَّه أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عِقَابًا مِنْهُ، ثُمَّ تَدْعُونَهُ فَلا يُسْتَجابُ لَكُمْ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے تم ضرور بضرور امر بالمعروف نہیں عن المنکر کرتے رہو،ورنہ تو عنقریب اللہ تعالی تمہارے اوپر ایک ایسا عذاب نازل کر دے گا،پھر تم دعا مانگو گے اور تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوگی ،
اللہ تعالی نے ہم سب کی کامیابی اور قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کی کامیابی اپنے مبارک دین میں رکھی ہے، یعنی جس کی زندگی اللہ کے حکم کے مطابق اور نبی کے طریقے کی مطابق ہوگی وہ کامیاب ہوگا اللہ تعالی نے ہم سب کو اس دنیا کے اندر چھوٹی سی زندگی دے کر بھیجا ہے تاکہ ہم آخرت کی تیاری کر سکیں، اللہ کے حکموں کے مطابق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق زندگی گزار کر ہم آخرت کی تیاری کر سکتے ہیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں والَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَأْمُرُنَّ بالْمَعْرُوفِ، ولَتَنْهَوُنَّ عَنِ المُنْكَرِ، أَوْ لَيُوشِكَنَّ اللَّه أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عِقَابًا مِنْهُ، ثُمَّ تَدْعُونَهُ فَلا يُسْتَجابُ لَكُمْ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے تم ضرور بضرور امر بالمعروف نہیں عن المنکر کرتے رہو،ورنہ تو عنقریب اللہ تعالی تمہارے اوپر ایک ایسا عذاب نازل کر دے گا،پھر تم دعا مانگو گے اور تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوگی، صحابہ کرام نے اس دین کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں تب جا کر یہ دین ہم تک پہنچا ہے، گھر بار کو چھوڑا بیوی بچے اور مال و دولت کو قربان کیا، لوگوں کی دھمکیاں سنی، گرم ریت پر لٹائے گئے ، آگ کے انگاروں پر سلایا گیا ، اور طرح طرح کی تکلیفیں اٹھائیں، یہاں تک کہ دین کی خاطر اپنی جان کو قربان کر دیا تب جا کر کے یہ دین ہم تک پہنچا ہے، اس زمانے میں قران پڑھنا بھی جرم تھا،نماز پڑھنا بھی جرم تھا، نمازوں کے لیے مسجد بنانا بھی جرم تھا، اللہ کی طرف لوگوں کو بلانا بھی جرم تھا ، لیکن صحابہ کرام نے ظلم کو برداشت کیا مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا،لیکن دین کو ہم تک پہنچا دیا، میرے بھائیو دین کی امانت ہم تک پہنچ چکی ہے، اس دین کو گلی گلی کوچے کوچے اور گھر گھر پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،۔ جب تک ہمارے بدن میں جان ہے،جب تک ہمارے سینوں میں قران ہے، جب تک ہمارے دلوں میں ایمان ہے، انشاءاللہ تب تک ہم اپنے ایمان کی حفاظت کرتے رہیں گے، اپنی نسلوں کی اور تمام انسانوں کی فکر کرتے رہیں گے ،
تو یہ ہماری جماعت دہلی سے ائی ہوئی ہے، اگراس کام کو ہم سب مل کر کے کریں گے تو دین وجود میں آئے گا، کیونکہ دن ہجرت اور نصرت سے ہی پھیلا ہے،تو بتائیے بھائی ہم سب اس کام کے لیے تیار ہیں انشاء اللہ ، ؟؟ جب تک ہماری جماعت اپ کی بستی میں رہے گی تو کون کون ہمارا ساتھ دے گا، جس کے پاس بھی جو فارغ وقت ہو وہ اس وقت ہمارا ساتھ دے ملاقات کرائے ، گشت میں ہمارا ساتھ دے ، ہم دین سیکھنے کے واسطے ہیں گھر بار کاروبار بھی یہ بچے پڑوسی رشتہ دار سب کو چھوڑ کر کے آگئے ہیں، اگر اپ ہمارا ساتھ دیں گے تو ہمیں دین سیکھنے میں مدد ملے گی، تھوڑا سا بھی حضرات تیار ہے انشاءاللہ ؟؟ انشاء اللہ

0 Comments
آپ یہاں اپنی رائے کا اظہارکرسکتے ہیں، آپکی کی راۓ ہمارے لئے صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ کو پوشیدہ رکھا جائے گا 👇👇👇👇